Skip to main content

TO THE SPORTS

گورنمنٹ کالج لاہور نے چیف منسٹر انٹر کالجیٹ بوائز سوئمنگ چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

گورنمنٹ کالج لاہور نے چیف منسٹر انٹر کالجیٹ بوائز سوئمنگ چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن اور صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایات کے مطابق چیف منسٹر انٹر کالجیٹ بوائز سوئمنگ چیمپئن شپ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ پول لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف کالجز کی ٹیموں نے بھرپور شرکت کی۔

چیمپئن شپ میں گورنمنٹ کالج لاہور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن اور ٹائٹل اپنے نام کیا، جبکہ پنجاب کالج لاہور نے دوسری اور ایف سی کالج لاہور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

گورنمنٹ کالج لاہور کے کھلاڑی ہارون احمد سعید نے 9 گولڈ میڈلز جیت کر لاہور بورڈ کی سطح پر ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

یہ مقابلے چیئرمین ٹاسک فورس برائے امتحانات مزمل محمود، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ غلام فرید، چیئرمین لاہور بورڈ انجینئر ڈاکٹر بدر الاسلام اور سیکرٹری لاہور بورڈ میاں رضوان نذیر کی سربراہی میں منعقد کیے جا رہے ہیں۔

چیمپئن شپ کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محمد حفیظ بھٹی تھے، جبکہ ڈائریکٹر سپورٹس لاہور بورڈ ڈاکٹر بدر محی الدین نے آرگنائزنگ سیکرٹری کے فرائض انجام دیے۔

Usama Nisar
Sports Desk Contributor

Usama Nisar

Senior sports journalist and analyst covering international cricket, football, and combat sports updates.

Published in TO THE SPORTS, November 7th, 2026

Related stories