چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ تنازعہ کو ختم کرنے کے لئے مئوقف اختیارکرتےہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کسی نیوٹرل وینیو پر بھارت کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے تیار ہے۔غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ بھارت کے ساتھ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے تیار ہیں، پاک بھارت ٹیسٹ سیریز انگلینڈ اور جنوبی افریقہ میں بھی ہوسکتی ہے۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ پاک بھارت سیریز کیلئے پہلا آپشن انگلینڈ اور دوسرا آسٹریلیا ہوگا، آسٹریلیا میں ہاؤس فل ہوسکتا ہے، آسٹریلیا کو بھی ہم نے نیوٹرل وینیو کے طور پر رکھا ہے، میلبرن اور سڈنی میں پاکستانی اور بھارتی کمیونٹی بڑی تعداد میں رہتی ہے۔
مزید خبریں
تیرا برس بعد چیمپئینز لیگ فٹبال کے فائنل میں انٹرمیلان نے کوالیفائی کرلیا
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال میلبرن میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 90 ہزار شائقین نے پاک بھارت میچ دیکھا تھا، بھارت کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کا آئیڈیا گزشتہ سال بھی خبروں کی زینت بنا تھا، پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری بار ٹیسٹ میچ دسمبر 2007ء میں کھیلا گیا تھا۔
نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ ایشیا کپ کیلئے بھارت کو ہائبرڈ ماڈل دے چکے ہیں، اب ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی کو بچانے کیلئے آئی سی سی کو آگے آنا ہوگا۔
مزید خبریں
تیرا برس بعد چیمپئینز لیگ فٹبال کے فائنل میں انٹرمیلان نے کوالیفائی کرلیا