تیرا برس بعد چیمپئینز لیگ فٹبال کے فائنل میں انٹرمیلان نے کوالیفائی کرلیا

0

انٹر میلان نے 13 برس بعد چیمپئنز لیگ فٹ بال کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، سیمی فائنل کے دوسرے لیگ میں انٹر میلان نے اے سی میلان کو ایک صفر سے شکست دے دی ۔

میلان کے سین سرو اسٹیڈیم میں انٹر میلان نے اے سی میلان کے خلاف سیمی فائنل کا دوسرا لیگ دو صفر کی برتری سے شروع کیا، ابتدائی منٹوں میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر حملے کیے مگر کامیابی کسی کو نہ مل سکی۔

مزید خبریں

انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے 16 سال بعد پاکستان آنے کی حامی بھر لی

اے سی میلان کا پلڑا نسبتاً بھاری رہا لیکن پہلا ہاف بغیر گول کے ختم ہوا، دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے

کھیل کے 74ویں منٹ میں انٹر میلان نے موو بنایا جس پر لوکاکو نے مارٹینز کو پاس دیا جنہوں نے گیند کو جال میں پہنچانے میں کوئی غلطی نہیں کی۔

میچ ایک صفر سے انٹر میلان کی جیت پر ختم ہوا جس نے سیمی فائنل کے دونوں لیگ میں تین صفر کی برتری کے ساتھ چیمپئنز لیگ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ریال میڈرڈ اور مانچسٹر سٹی کے درمیان دوسرے سیمی فائنل کا دوسرا میچ آج کھیلاجائے گا جس کی فاتح ٹیم فیصلہ کن معرکے میں انٹر میلان کے خلاف 10 جون کو مدمقابل آئے گ کے گول پر حملہ آور ہوئے مگر اُن کی یہ کوششیں بے سود رہیں۔

چیمپئینز لیگ فٹبال

مزید خبریں
کورونا صورتحال:ٹی 20 ورلڈ کپ یو اے ای منتقل کرنے کا منصوبہ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here