:ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے والے پاکستانی اتھلیٹس اور آفیشلز کی کورونا ویکسی نیشن کے لیے این سی اوسی سے رابطے کا فیصلہ ،عید کے فوری بعد اتھلیٹس کی ویکسی نیشن کروائی جائے گی۔
تفصیلات کےمطابق ٹوکیواولمپکس میں شرکت سے قبل پاکستانی ممکنہ دستے کی دو مراحل میں ویکسی نیشن کروائی جائے گی،پہلےمرحلےمیں اتھلیٹس،کوچزاورمنیجرز کی ویکسی نیشن کرائی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں پی اواےاور فیڈریشنز آفیشلز کی ویکسی نیشن کرائی جائے گی،اتھلیٹس اور دستے کی ویکسی نیشن کے لیے این سی اوسی رابطہ کیا جائےگا۔
عید کے فوری بعد اتھلیٹس کی ویکسی نیشن کروائی جائے گی اب اتک اتھلیٹکس اور شوٹنگ میں پاکستان نے اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرلیا ہےآئی اوسی کے طریقہ کار کے مطابق وائلڈ کارڈپربھی چند پاکستانی اتھلیٹس اولمپکس میں حصہ لیں گے، وائلڈ کارڈ انٹری پر شرکت کرنےوالے اتھلیٹس کا فیصلہ تمام کوالیفائنگ راؤنڈ ختم ہونے کے بعد کیا جائے گا۔