پاکستان اور مالم جبہ کی خوبصورتی دیکھ کر حیران رہ گیا، دنیا بھرسے لوگوں کو پاکستان آنا چاہئے، ڈیرن سیمی
پاکستان سپر لیگ کے بعد پاکستان میں موجود پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ نے پاکستان کے خوبصورت اسکی ریزورٹ مالم جبہ کا دورہ کیا
پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی, ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم ، کپتان وہاب ریاض ، کامران اکمل ، عمید آصف بھی مالم جبہ پہنچے ۔ مالم جبہ پہنچنے کے بعد ڈیرن سیمی اور کھلاڑیوں نے مالم جبہ کی چئیر لفٹ کی بھی سیر کی ۔ ڈیرن سیمی نے کہا کہ سوات اور مالم جبہ کی خبصورتی سے بہت متاثر ہویے ہیں ۔ دنیا بھرسے لوگوں کو پاکستان آکر یہاں کے سیاحتی مقامات کا دورہ کرنا چاہئے۔ مالم جبہ اسکی ریزورٹ کے سی ای او وسیم الرحمان کی جانب سے پشاور زلمی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا ۔ اس موقع پر ڈیرن سیمی ، ہاشم آملہ اور کھلاڑیوں کو روایتی ویسٹ کوٹ ، شال اور پشاوری ٹوپی بھی پیش کی گئی ۔ معروف بینڈ خماریاں کی پرفارمنس پر ڈیرن سیمی نے ڈانس کرکے سب کو خوب محظوظ کیا۔ وہاب ریاض ، کامران اکمل اور عمید آصف نے بھی اسٹیج پر پہنچ کر ڈیرن سیمی کا بھرپور ساتھ دیا ۔ڈیرن سیمی کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں