صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم نے تعلیمی اداروں میں پہلے بھی 50 فیصد حاضری کا موقف پیش کیا تھا آج وفاق کو بھی احساس ہوا اور انہوں نے اس سے اتفاق کرلیا ہے،وفاقی وزیر شبلی فراز کہتے ہیں کہ سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن جیتنے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا جائے گا سپریم کورٹ آف پاکستان کواس بات کا نوٹس لیناچاہیے،حکومت کے پاس نمبرپورے نہیں ہیں وہ اپنا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نہیں بنا سکتے،پہلی بار الیکشن کمیشن اپنے اختیارات استعمال کر رہا ہے، حکومت یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کانوٹیفکیشن رکوانے میں ناکام ہوئی اور پی ڈی ایم کی فتح ملی ہے،پی ٹی آئی بطورجماعت کرپٹ ہے ،جن کو بکاؤمال کہتے تھے اگلے روز ہی وزیراعظم نے ان بکاؤ مال سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیاہے،مانگےتانگے کاوقت گزر گیا پی ڈی ایم کے تمام سینیٹرز یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے گے آخری کیل 12مارچ کو ٹھوک دیا جائےگا
ان خیالات کا اظہار انہوں نےاسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا پیپلز پارٹی کےچیف میڈیا کوآرڈینیٹر نذیر ڈھوکی بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے کہا کہ این سی او سی میں تعلیمی اداروں کے حوالے سے فیصلے ہوئے ہیں وزیر تعلیم شفقت محمود نے اجلاس بلایا تھاجس میں تمام صوبوں کے تعلیم اور ہیلتھ کے وزرا اور ذمہ داران شریک ہوئے تمام وزرائےتعلیم کا ایک ہی موقف تھا کہ تعلیمی ادارے کھلے رہنے چاہییں مگر پنجاب اور کے پی کے کچھ شہرون میں کووڈ کیسز بڑھےہیں اور گرمیوں کی چھٹیوں کوپہلے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےپنجاب کے دیگر اضلاع کی صورتحال زیادہ خراب نہیں ہےبچوں کی حاضری پچاس فیصدہوگی اور ایس او پیز پرعملدرآمد ضروری ہوگا جس بھی سکول میں کووڈ کیس آئے گا
وہ۔سکول دو ہفتے کے لئے بندہوگا انہوں نے کہا کہ ہم نےتعلیمی اداروں کے حوالے سےپہلے بھی 50 فیصد حاضری کا موقف پیش کیا تھا آج وفاق نے اس سے اتفاق کرلیا ہے انہوں نے کہا کہ احمد فراز کی ذات کاجتنا نقصان شبلی فراز نے کیا ہے اتنا کسی بیٹے نے نہیں دیا احمد فراز زندہ ہوتے تو ان کو عاق کر دیتے انہوں نے کہا کہ شبلی فراز کا بیان انتہائی غیر پارلیمانی ہے لیکن آپ نے اعتماد کے ووٹ کےہر حربہ استعمال کیا ہے یہ آپ کیلئے فخر نہیں شرم کی بات ہے