ملاقات اور حوصلہ افزائی پر جاوید آفریدی نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستان سپر لیگ کے بعد پاکستان میں موجود پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی اور مینٹور ہاشم آملہ نے چیئرمین جاوید آفریدی اور ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز پشاور زلمی محمد اکرم کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی کی۔
آرمی چیف نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لئے کردار پر کرکٹرز کو سراہا،
آرمی چیف نے پاکستان سپر لیگ کی کامیابی اور ترقی پر کرکٹرز کو مبارکباد دی،
آرمی چیف نے اس امید کا اظہار کیا کہ جلد پی ایس ایل کے دوبارہ آغاز سے قوم میں خوشی کی لہر دوڑجائے گی،
مہمانوں نے پاکستان کے مختلف حصوں کے اپنے دوروں کے بارے میں تجربات سے آگاہ کیا،
مہمانوں نے پاکستان کو ایک خوبصورت اور پرامن ملک قراردیا
پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی اور کرکٹرز نے ملاقات اور حوصلہ افزائی پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا