سینٹرل پارک ٹی20کرکٹ لیگ کے سلسلہ میں ٹائیگر کرکٹ کلب قصور اوراسلم کرکٹ کلب کے درمیان میں فا ئنل میچ کھیلا گیا تفصیلا ت کے مطا بق اسلم کرکٹ کلب بدوکی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اسلم کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 154رنز بنائے شہباز جاوید نے 57اسد علی نے 44رنز بنائے شاہد علی نے 28/3نعمان بٹ نے 22/2محمد عاقب نے 42/2 وکٹ حاصل کی جبکہ ٹائیگر کرکٹ کلب قصور نے مطلوبہ سکور 158سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا ان کی طر ف سے محمد کاشف نے 46نعمان بٹ نے 33طیب طاہر نے 29اور را خیام نے 18رنز بنائے ۔ ذیشان خان نے 31/2عمران علی نے 33/2وکٹ حاصل کی ۔ اس میچ کے ریفری سہیل ادریس ،احمد شہاب ، قیصر خان آن فیلڈ سفیر احمد ٹی وی ایمپائر شاہد دیوان ریزرو ایمپائر تھے ۔مین آف د ی میچ نعمان بٹ(ٹائیگر کرکٹ کلب )تھے ۔میچ کے اختتام پر چیف گیسٹ میا ں محمد ناصر CEOاربن ڈویلپر نے سپورٹس مینیجر سنٹرل پارک کو شاندار ٹورنامنٹ کروانے پر مبارک باد دی اور سنٹرل پارک میں انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کا سٹیڈیم بنانے کا بھی اعلان کیا ۔ٹیسٹ کرکٹر عامر نذیر نے بھی سنٹرل پارک میا ں طاہر جاوید، میاں محمد ناصر ، میا ں محمد خالد شاد اور سپورٹس مینیجر محمد کلیم کو کرکٹ کا شاندار ٹورنامنٹ منعقد کروانے پر مبارک با د دی ۔آخر میں میا ں محمد ناصر ، عامر نذیر، عمران محمود خان اور سید حسنین نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔ ونر ٹرافی بمع کیش انعام 50ہزار(ٹائیگر کرکٹ کلب )، رنر اپ ٹرافی بمع کیش انعام 30ہزار (اسلم کرکٹ کلب)اور تیسری پوزیشن ٹرافی بمع کیش انعام20ہزار (سنٹرل پارک کرکٹ کلب )کو دیا گیا۔بیسٹ بیٹسمین سہیل احمد (سنٹرل پارک ) ، بیسٹ بالر احمد علی(سنٹرل پارک )،بیسٹ وکٹ کیپر شہباز جاوید (اسلم کرکٹ کلب )،بیسٹ آل رانڈر را خیام (ٹائیگر کرکٹ کلب )، بیسٹ فیلڈر کاشف صدیق (اسلم کرکٹ کلب)۔آخر میں سپورٹس مینیجر محمد کلیم نے اپنے سپونسر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے اس ٹورنامنٹ کو کامیا ب کروانے میں اہم کردا ر ادا کیا۔