پہلی قائداعظم انٹر ڈویژنل ٹیبل ٹینس، ویٹ لفٹنگ اور پاور لفٹنگ چیمپئن شپ یکم سے 3مارچ تک نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں ہو گی،ڈی جی سپورٹس پنجاب
ٹیبل ٹینس میں بوائز، گرلز،ویٹ لفٹنگ میں بوائز اور پاور لفٹنگ میں گرلز کے مقابلے ہونگے،چیمپئن شپ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئیگا، عدنان ارشد اولکھ
لاہور: ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے قائداعظم انٹر ڈویژنل ٹیبل ٹینس،ویٹ لفٹنگ اور پاورلفٹنگ گیمز کرانے کا اعلان کیا ہے، جمعہ کے روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پہلی قائداعظم انٹر ڈویژنل ٹیبل ٹینس، ویٹ لفٹنگ اورپاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں ٹیبل ٹینس میں بوائز، گرلز،ویٹ لفٹنگ میں بوائز اور پاور لفٹنگ میں گرلز کے مقابلے ہونگے، چیمپئن شپ یکم سے 3مارچ تک نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں ہو گی، چیمپئن شپ میں پنجاب کے 9 ڈویژنز سے 300 کھلاڑی اور آفیشلز حصہ لیں گے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے مزید کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے حال ہی میں پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ اور 5گیمز کی پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن اوپن چیمپئن شپ منعقد کرائی ہیں، 5 گیمز میں اتھلیٹکس، ٹینس، سائیکلنگ، آرچری اور بیڈمنٹن شامل تھیں، ان چیمپئن شپ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے، پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمیئن شپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے 43کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا ہے جن میں مزید تربیت دینے کے لئے ایک ماہ کا تربیتی کیمپ لگا رہے ہیں جس میں ماہر کوچز اور فٹنس ماہر کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب تمام کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کررہا ہے، اب ٹیبل ٹینس، ویٹ لفٹنگ اور پاور لفٹنگ کا ٹیلنٹ تلاش کرنے کیلئے پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ٹیبل ٹینس، ویٹ لفٹنگ، پاور لفٹنگ چیمپئن شپ منعقد کررہے ہیں، چیمپئن شپ کے لئے گراس روٹ لیول سے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائیگا،سفارشی کلچر دفن کردیا،تمام سلیکشن میرٹ پر ہوگی،چیمپئن شپ کے انعقاد سے ٹیبل ٹینس،ویٹ لفٹنگ اور پاور لفٹنگ کا نیا ٹیلنٹ سامنے آئیگا۔