لاہور (سپورٹس رپورٹر) جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیراہتمام ایکوافیناعلامہ اقبال پولو کپ2021 سپانسرڈ بائی ایکوافینا کے تیسرے دن نیوایج /رضویز کی ٹیم نے اپنے حریفوں کو شکست دے کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیراہتمام آج تین ٹیموں کے درمیان امریکن سسٹم کے تحت دو دو چکرز کے میچز ہوئے۔اس موقع پر کلب کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) شعیب آفتاب، سیکرٹری میجر (ر) بابر محبوب، تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ پہلے میچ میں نیوایج /رضویز نے ری ماؤنٹس کو آدھے گول سے ہرا دیا۔ نیوایج /رضویز کی ٹیم کو آدھے گول کے ہینڈی کیپ کا ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ دونوں ٹیموں نے تین تین گول سکور کیے۔ نیوایج /رضویز کی طرف سے سلواڈور ایلاوا نے دو جبکہ سلوڈار جورٹجی نے ایک گول سکور کیا۔ ری ماؤنٹس کی طرف سے اگناسیو نیگری نے تین جبکہ بلال حئی نے ایک گول سکور کیا۔ دوسرے میچ میں نیوایج /رضویز نے ڈی ایس پولو /اے ایس سی 4.5-0 سے ہرا دیا۔ نیوایج /رضویز کی طرف سے سلوا ڈور ایلاوا نے تین جبکہ سلواڈور جورنجی نے ایک گول سکور کیا۔ تیسرے میچ میں ری ماؤنٹس کی ٹیم نے ڈی ایس پولو /اے ایس سی کو 5-2 سے ہرا دیا۔ ری ماؤنٹس کی طرف سے اگناسیو نیگری نے تین، ویری انٹورنیو اور بلال حئی نے ایک ایک گول سکور کیا، ڈی ایس پولو /اے ایس سی کی طرف سے حسام علی حیدر نے دونوں گول سکور کیے۔ آج بروز جمعتہ المبارک کو تین میچز کھیلے گئے۔ دوپہر بارہ بجے باڑیز کا مقابلہ ایف جی پولو سے سب سڈری فائنل کیلئے ہوگا جبکہ دوپہر دو بجے بی این پولو ٹیم کا مقابلہ ڈائمنڈ پینٹس سے ہوگا۔ سہ پہر تین بجے ماسٹر پینٹس کا مقابلہ ماسٹر پینٹس سے بلیک سے ہوگا۔ دو بجے اور تین بجے والی فاتح ٹیمیں مین فائنل کھیلیں گی۔