آئی سی سی کی نئی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق انگلینڈ کے جوروٹ 2 درجہ ترقی کے بعد تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ بدستور دوسرے جبکہ کین ولیم سن کا پہلے نمبر پر براجمان ہیں
انگلینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر شکست اور مسلسل بلےبازی میں ناکامی پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی تنزلی کے بعد پانچويں نمبرپر چلے گئے جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا ايک درجہ ترقی پاکر چھٹی پوزيشن پر موجود ہیں۔
پاکستان کے محمد رضوان 19 درجہ ترقی کے بعد 16 ويں، فہیم اشرف 19درجہ ترقی کے بعد 47ویں جبکہ فواد عالم 4درجہ ترقی کے ساتھ 78 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
آئی سی سی ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں پيٹ کمنز کا پہلا، اسٹورٹ براڈ کا دوسرا نمبر برقرار ہے جبکہ بھارت کیخلاف شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرنےوالے انگلش بولر جيمز اينڈرسن 3درجہ ترقی پاکر تيسرے نمبر پرآگئے ہیں جبکہ ٹاپ 10 بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔
جنوبی افریقہ کیخلاف شاندار کم بیک کرنے پر حسن علی کی 21درجہ لمبی چھلانگ لگا کر 32ويں پوزیشن پر ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی کی 30ويں نمبر پر موجود ہیں