لاہور قلندرز اور بی فار یو گروپ کے درمیان سپانسر شپ معاہدہ طے پا گیا

0
179

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لیئے لاہور قلندرز اور بی فار یو گروپ کے درمیان سپانسر شپ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں تقریب لاہور پریس کلب میں منعقد ہوئی جس میں لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا اور بی فار یو گروپ آف کمپنیز کے فاونڈر اور سی ای او سیف الرحمان نیازی نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیئے۔ اس موقع پر سیف الرحمان نیازی کا کہنا تھا کہ ہمیں بڑی خوشی ہے کہ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز ٹیم کے ساتھ ہمارا سپانسر شپ معاہدہ ہوا ہے۔ لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا تھا کہ ہم بی فار یو گروپ آف کمپنیز کو قلندرز فیملیز کا حصہ بننے پر خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ان کے ساتھ معاہدے سے ٹیم اس سیزن میں اچھی کارکردگی دکھائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here