Saturday, March 2, 2024
HomeBadmintonپاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کی 58 ویں قومی بیڈ منٹن چیمپین شپ شروع

پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کی 58 ویں قومی بیڈ منٹن چیمپین شپ شروع

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیر اہتمام 58 ویں قومی بیڈ منٹن چیمپین شپ شروع ہو گئی۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری سپورٹس، ڈی جی سپورٹس کے پی کے تھے۔ افتتاحی روز ٹیم ایونٹ مین پری کوارٹر فائنلز میں کے آر ایل نے پنجاب کو تین ایک سے شکست دی۔

دوسرے میچ میں این بی پی نے پی ایم اے ڈی کو تین ایک سے شکست دی۔ تیسرے میچ میں ایس این جی پی ایل نے سندھ کو تین صفر سے مات دی۔ چوتھے میچ میں خیبر پختونخوا نے بلوچستان کو تین ایک سے شکست دی۔ پانچویں میچ میں اسلام آباد نے آزاد جموں کشمیر کو تین ایک سے شکست دی۔ چھٹے میچ میں پاکستان پولیس نے پاک فوج کو تین دو سے شکست دی۔

ٹیم ایونٹ ویمن پری کوارٹر فائنلز میں ایچ ای سی نے اسلام آباد کو ، سندھ نے بلوچستان کو شکست دی۔ چیمپیئن شپ میں خواتین سنگلز کوالیفائنگ میں رخسار گل نے سپنا اکبر کو، زینب چوہدری نے عمال بینن کو، کائنات رئیس نے آمنہ جواد کو ، ساحرہ نے اقرا رحمان کو، رمشا مہک نے عزیزہ کو، فریحہ امتیاز نے زوہا مراد کو شکست دی۔ واضح رہے کہ چیمپیئن شپ کے مقابلے 7 فروری تک جاری رہیں گے۔

Azhar ul Haq Wahid
Azhar ul Haq Wahidhttps://tothesports.net
Pakistan Base Sports Journalist reported Dozens of International Sports Events from around the Globe.
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments