گوبز پینٹس پنجاب اوپن ٹینس چیمپئن شپ 2021ء کے دوسرے روز 25 میچز کھیلے گئے

0

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام گوبز پینٹس پنجاب اوپن ٹینس چیمپئن شپ 2021ء کے دوسرے دن 25 میچز کھیلے گئے۔ اس موقع پر پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رشید ملک، چیف ریفری فہیم صدیقی اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔مینز سنگلز کے پری کوارٹر فائنلز میں شاہیل دراب میں بلال فاروق کو 8-6 سے، احمد کامل نے ذیشان اشرف کو 8-2 سے، فیضان فیاض نے مجتبیٰ شہباز خان کو 8-3 سے، محمد عابد نے سیف علی کو 8-4 سے، بلال عاصم نے عقیل سرفراز کو 8-3 سے، عمران بھٹی نے رانا ہمایوں کو 8-3 سے، فرمان شکیل نے ڈاکٹر نافید کو 8-2 سے، ہیرا عاشق نے تنویر منیر کو 8-1 سے ہرا دیا۔ مینز ڈبلز کوارٹرفائنلز میں ہیرا عاشق اور احمد بابر نے ڈاکٹر نافید کو 6-1,6-2 سے، عمر بابر، خرم نذیر نے حسن ریاض فیضان فیاض کو 6-3, 6-4 سے، عمران بھٹی، طارق صادق نے یوسف فیض رسول کو 6-2, 6-3 سے ہرا دیا، محمد عابد، طلحہ وحید نے ذیشان اشرف، حمزہ جواد کو 6-1, 6-1 سے ہرا دیا۔ انڈر 18 کے کوارٹرفائنلز میں شکیل نے شاہیل دراب کو 6-3, 6-3 سے، بلال عاصم نے شہریار انیس کو 6-0, 6-3 سے، فیضان فیاض نے اسد زمان کو 6-1, 6-3, سے ہرا دیا۔ انڈر 14 کے کوارٹرفائنلز میں اسد زمان نے سلمان شہزاد کو 6-0، ابوبکر خلیل نے عبدالاحد کو 6-1، امیر مزاری نے حارث باجوہ کو 6-1 سے، زوہیب افضل ملک نے راجہ مطفی کو 6-2 سے، عیسیٰ بلال نے مایا لون کو 6-3 سے، اسماعیل احمد نے اسماعیل آفتاب کو 6-0 سے ہانیہ منہاس نے ماویہ بٹ کو 6-0 سے ہرا دیا۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here