گوبز پینٹس پنجاب اوپن ٹینس چیمپئن شپ 2021ءمحمدعابد نے جیت لی

0

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام گوبز پینٹس پنجاب اوپن ٹینس چیمپئن شپ 2021ء محمد عابد نے جیت لی، مینز سنگل کے فائنل میں محمد عابد نے ہیرا عاشق کو 6-7, 6-4, 10-4 سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق گوبز پینٹس کے تعاون سے ہونیوالی پنجاب اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے پنجاب بھر سے شرکت کی۔ گزشتہ روز فائنل مقابلے ہوئے ماس موقع پر مہمان خصوصی میجر (ر) عاصم ظفر چیف آپریٹننگ آفیسر الائیڈ پینٹس انڈسٹریز، سیکرٹری پنجاب لان ٹینس رشید ملک، چیف ریفری فہیم صدیقی اور دیگر بھی موجود تھے۔ مینز ڈبلز کے مقابلوں میں محمد عابد اور طلحہ وحید نے ہیرا عاشق اور احمد بابر کو 6-4, 4-6, 6-1 سے ہرا دیا۔ انڈر 18 کے فائنل میں فرمان شکیل نے فیضان فیاض کو 6-3, 5-7, 11-9 سے ہرا دیا۔ انڈر 14 کے فائنل میں اسد زمان نے ہانیہ منہاس کو 6-2, 5-7, 10-5 سے جبکہ انڈر 12 کے فائنل میں ہانیہ منہاس نے امیر مزاری کو 4-0, 4-2 سے، انڈر 10 کے فائنل میں عبدالرحمان نے حاجرہ کو 6-0 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں شیلڈز اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here