کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا

0

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی جنوبی افریقہ کیخلاف بیٹنگ جاری ہے، کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

میچ کے آغاز پر اوپنر عمران بٹ نے 2 چوکوں کی مدد سے کھیل کا جارحانہ آغاز کیا تاہم جلد ہی مہاراج کی بال پر کیچ آوٹ ہو گئے، انہوں نے صرف 15 رنز بنائے۔ عابد علی محتاط انداز میں کھیلتے نظر آئے۔ 11 ویں اوور کے اختتام پر 1.8 کے انتہائی کم رن ریٹ کے سبب پاکستان کا سکور صرف 21 تک محدود تھا۔ اظہر علی کریز پر آئے تو انہوں نے بھی دفاعی انداز اپنایا اور 9 بالز کھیل کر کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ ان کے بعد عابد علی نے بھی واپسی کا راستہ اختیار کیا، نورتجے کی بال پرمارکرم کو کیچ دے بیٹھے، یوں 22 کے مجموعی سکور پر پاکستان کی 3 وکٹیں گر چکی تھیں۔

کپتان بابر اعظم نے پاکستانی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا، انہوں نے 4 چوکوں کی مدد سے 24 رنز بنائے اور فواد عالم کی شراکت داری میں مجموعی سکور 62 تک پہنچایا۔

قبل ازیں ٹاس جیتنے پر قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، جنوبی افریقہ کے خلاف بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے، ایک صفر کی برتری کے باوجود مہمان کھلاڑیوں کو آسان نہیں لیں گے۔ کوشش کریں گے اچھا آغاز کریں، وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار لگ رہی ہے۔

 دوسری جانب پروٹیز کپتان نے کہا کہ وکٹ پر تھوڑی گھاس ہے، ابتدا میں باولرز کو مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ اور پاکستان کے مابین 2 میچوں کی سیریز میں شاہینوں کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here