چیف منسٹربلوچستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ:پنجاب وائٹس،آرمی اور واپڈا نے میدان مارلیا

0

چیف منسٹربلوچستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ 21ء کے دوسرے دن پنجاب وائٹس،آرمی اور واپڈا نے میدان مارلیا.

تفصیلات کے مطابق یوتھ ہاکی ڈویلپمنٹ ویژن کے تحت ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز بلوچستان کے زیراہتمام ، پاکستان ہاکی فیڈریشن اور بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کی زیرنگرانی قومی کھیل کے فروغ و ترقی اور بحالی کے لئے حکومت بلوچستان کی جانب سے آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے روز تین میچز کا فیصلہ ہوگیا۔

پہلا میچ پنجاب وائٹس اور بلوچستان وائٹس کے مابین کھیلا گیا جوکہ ایک سنخت خیز مقابلہ کے بعد پنجاب وائٹس نے بلوچستان وائٹس کو 0-2 گول سے شکست دیدی بلوچستان وائٹس اور پنجاب وائٹس کے مابین میچ تین کواٹرز تک 0-0 گول سے برابر رہا ۔ پنجاب وائٹس کی جانب سے میچ کے چوتھے کواٹر میں پنجاب وائٹس کے ہونہار کھلاڑی حافظ افراہیم مانگا کے پاس پر ارسل نے فیلڈ گول کے ذریعہ شاندار گول سکور کیا ۔ جبکہ دوسرا گول پینلٹی سٹروک پر پنجاب وائٹس کے کھلاڑی عزیر نے سکور کیا۔ اس میچ کو ایمپائرز سبطین رضا اور مظہر وسیم نے سپروائز کیا جبکہ مبشر علی ریزرو ایمپائر تھے۔

دوسرا میچ پاکستان آرمی اور سندھ وائٹس کے مابین کھیلا گیا جوکہ پاکستان آرمی نے باآسانی 1-6 گول سے جیت لیا۔ پاکستان آرمی کی تجربہ کار ٹیم نے شاندار کھیل مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کو ابتتدئی لمحات میں اپنی گرفت میں لے لیا اور سندھ وائٹس کی ٹیم پر کئی تابڑ توڑ حملے کئے ۔ پاکستان آرمی کی جانب سے تجربہ کار کھلاڑی سفیر حسین نے ایونٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک سکور کی جبکہ محمد ارسلان نے دو گول اور وسیم اکرم نے ایک گول سکور کیا۔ سندھ وائٹس کی جانب سے واحد گول پینلٹی کارنر پر ڈریگ فلک کے ذریعہ ارسلان حیدر نے سکور کیا۔ اس میچ کو ایمپائرز محمدو علی اور ولی محمد نے سپروائز کیا جبکہ ساجد عباس ریزرو ایمپائر تھے

تیسرا میچ پاکستان واپڈا اور اسلام آباد کے مابین کھیلا گیا جوکہ پاکستان واپڈا نے باآسانی ایک یکطرفہ مقابلہ میں 0-5 گول سے جیت لیا۔ واپڈا کی جانب سے رانا وحید نے دو گول سکور کئے جبکہ علی عزیز، اعجاز احمد اور توثیق ارشد نے ایک ایک گول سکور کیا۔ اس میچ کو ایمپائرز ہارون رشید اور فیصل صیام نے سپروائز کیا جبکہ عبدالمنان ریزرو ایمپائر تھے۔

ایونٹ کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کے فرائض اولمپین انجم سعید سرانجام دے رہے ہیں جبکہ آرگنائزنگ سیکرٹری امجد ستی سیکرٹری بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن اور ایمپائرز مینجر کامران شریف انٹرنیشنل اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہے ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کہنہ مشق ٹیکنیکل آفیشلز کی ٹیم اس یاونٹ کو انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے قوانین کی روشنی میں منعقد کرانے کے لئے تعینات کی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here