پی سی بی نےکروڑوں کمالیے

0

 پی سی بی نےبغیرکسی سرمایہ کاری کےکلب رجسٹریشن کےپہلےمرحلےسےایک کروڑ 99 لاکھ 45 ہزار روپےکمالئے جبکہ کلب رجسٹریشن کے لیے جمع ہونے والی رقم ناقابل واپسی ہے،صوبائی ایسوسی ایشنزکےاکاؤنٹس کھلنے تک رقم بورڈکےاکاؤنٹس میں رہےگی.

 تفصیلات کےمطابق  پی سی بی نےکلب رجسٹریشن کی درخواستوں کی مد میں ریکارڈایک کروڑ 99 لاکھ 45 ہزار روپےکمالئے،تمام رقم بورڈکےدو بینک اکاونٹس میں جمع  کرائی گئی ہے ، بورڈ کو صوبائی ایسوسی ایشنز میں خیبر پختونخواسے 43 لاکھ 25ہزار روپے،لاہور،فیصل آباداورسیالکوٹ پرمشتمل سینٹرل پنجاب سےبورڈ کو41 لاکھ 35 ہزارروپے،سندھ سے 5لاکھ 50 ہزار ،سدرن پنجاب سے26 لاکھ 85 ہزار روپے،بلوچستان سے26 لاکھ 65 ہزار ورناردرن سے25لاکھ 85 ہزار روپے بورڈ کوموصول ہوئے ہیں۔

 پی سی بی کو لاہور شہر کےتین زونزسے12لاکھ 20ہزارروپےکی آمدن ہوئی،کراچی کےسات زونزسے11لاکھ 65 ہزارروپےبورڈکےاکاؤنٹس میں جمع ہوئے ہیں، فیصل آباد سے پانچ لاکھ 30 ہزاراور حیدر آباد پانچ لاکھ دس ہزار روپے بورڈ کے اکاونٹس میں جمع ہوئے ہیں،کلب رجسٹریشن کے لیے جمع ہونے والی رقم ناقابل واپسی ہے،صوبائی ایسوسی ایشنزکےاکاؤنٹس کھلنے تک رقم بورڈکےاکاونٹس میں رہےگی، تمام رقم ملک بھرکےکلب آرگنائزرزنےاپنی جیب سے حمع کرائی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here