پی ایس ایل 6 شائقین کرکٹ کے لئے بڑی خبر آگئی

0

لاہور( سپورٹس رپورٹر ) پی ایس ایل 6 شائقین کرکٹ کے لئے بڑی خبر آگئی، 25 سے 30 فیصد شائقین کو سٹیڈیم آکر میچز دیکھنے کی مشروط  اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شائقین کی سٹیڈیم آمد کے لیے ایس او پیز اور قواعد وضوابط طے کئے جا رہے ہیں جس میں  25 سے 30 فی صد شائقین سٹیڈیم جاکر میچز دیکھ سکیں گے۔

پی سی بی حکام شائقین کی آمد کے حوالے سے ایس او پیز تیار کر کے جلد حکومت کو بھجوائیں گے۔ حکومت کی جانب سے ایس او پیز منظور ہونے کے بعد شائقین کی آمد کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل فرنچائز کی جانب سے بھی مطالبہ آیا تھا کہ شائقین کو سٹیڈیم آنے کی اجازت دی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here