پینٹیرا انرجی ایبک پولو کپ 2021ء کے تیسرےروزری ماؤنٹس اور کولونی پولو ٹیم مین فائنل میں کوالیفائی کرلیا

0

لاہور (سپورٹس رپورٹر)لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پینٹیرا انرجی ایبک پولو کپ 2021ء کے  تیسرے  دن ٹیم ری ماؤنٹس نے مین فائنل جبکہ کولونی پولو ٹیم نے سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔   تفصیلات کے مطابق تاریخی پینٹیرا انرجی یبک پولو کپ 2021ء کے دوسرے دن فیملیز کی ایک بڑی تعداد میچز دیکھنے کیلئے گراؤنڈ میں موجود تھی۔ اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر عمر صادق  ایگزیکٹو کمیٹی ممبران  آغا مرتضی علی خان،شاہ قبلائی عالم،فیروز گلزار، عثمان حئی،ثاقب خان خاکوانی، آغا نجیب رضا، سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل (ر) مدثر شریف اور غیرملکی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ری ماؤنٹس اور ماسٹر پینٹس بلیک کے درمیان میچ انتہائی سنسنی خیز رہا۔

Pantera Energy Aibak Polo cup
پینٹیرا انرجی ایبک پولو کپ

ری ماؤنٹس کی ٹیم نے پانچویں چکر میں سڈن ڈیتھ پر ماسٹر پینٹس بلیک کو 6-5 سے ہرا دیا۔ ری ماؤنٹس کی طرف سے اگناسیو نیگری نے چار  اور عمران شاہد نے دو گول سکور کیے۔ ماسٹر پینٹس بلیک کی طرف سے ماریانو ریگل اور احمد علی ٹوانہ نے دو دو گول جبکہ متیس وائل پریز نے ایک گول سکور کیا۔ ادھرپہلے کھیلے گئے میچ میں کولونی پولو ٹیم نے ڈائمنڈ پینٹس کو 8-7 سے ہرا دیا۔ کولونی پولو ٹیم کی طرف سے فرانسسکو بینساڈن  اور جمی لی ہارڈی نے تین تین گول نوید شیخ اور میاں عباس مختار نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے میر حذیفہ احمد نے دو،رومیروزیولیٹا، ثاقب خان خاکوانی اور عبدالرحمان منوں نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ دو گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ آج بروز جمعتہ المبارک دوپہر دو بجے ڈی ایس پولو /اے ایس سی کا مقابلہ باڑیز سے جبکہ تین بجے بی این پولو ٹیم کا مقابلہ ماسٹر پینٹس سے ہوگا۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here