پہلا ٹیسٹ:زمباوے کی چار وکٹیں شاہینوں نے گرادیں

0

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ مین زمبابوے نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 41 رنز بنا لیے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، پرنس میسوورے اور کیون کاسوزا نے  کھیل کا آغاز کیا لیکن کیون آغاز میں ہی حسن علی کی گیند کا نشانہ بن گئے اور بغیر کوئی سکور بنائے پویلین لوٹ گئے ، ان کے بعد اوپننگ پر آنے والے پرنس بھی صرف 11 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے اور شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر عمران بٹ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے ۔

ان کے بعد   ترائیسئی مساکانڈا 15 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر بولڈ ہو گئے جبکہ برینڈن ٹیلر حسن علی کی گیند کا نشانہ بنااور صرف پانچ سکور بنانے میں ہی کامیاب ہوئے۔

ٹاس کے بعد میزبان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابراعظم کا کہناتھا کہ اگر ہم بھی ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے ۔ پاکستان اور زمبابوے کے دوران دو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here