پنجاب کی بیوروکریسی میں اکھاڑ بیچھاڑ، سارہ اسلم سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ تعینات

0

پنجاب حکومت نے بیوروکریسی میں اکھاڑ بیچھاڑ کرتے ہوئے افسران کو مختلف محکموں میں کارکردگی بہتر بنانے کے لئے نئی تعیناتیاں کر دیں ہیں،کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن کا تبادلہ کرکے کمشنر گوجرانوالہ تعینات کردیا ہے جبکہ ان کی جبکہ سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیپٹن عثمان کا تبادلہ کرکے کمشنر لاہور تعینات گیا ہے۔ سیکرٹری سکولز سارہ اسلم کا تبادلہ کرکے سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ تعینات کیا ہے۔

تفصیل کے مطابق کمشنر لاہور، کمشنر سرگودھا، سیکرٹری اسکولز، اسیکرٹری پرائمری ہیلتھ سمیت دیگر افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں ۔

کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن کا تبادلہ کرکے کمشنر گوجرانوالہ تعینات گیا ہے جبکہ ان کی جگہ پر سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیپٹن عثمان کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ سیکرٹری اسکولز سارہ اسلم کا تبادلہ کرکے سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ تعینات کردیا گیا ہے ۔غلام فرید کوسیکرٹری اسکولز پنجاب تعینات کیا گیا ہے ۔

رائے منظور ناصر ڈی جی کچی آبادیز کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں سی او او ٹیوٹا تعینات،کمشنر سرگودھا فرح مسعود کا تبادلہ کرتے ہوئےسیکرٹری اسپیشل ایجوکیشن تعینات کر دیا گیا ہے ۔سیکرٹری اسپیشل ایجوکیشن سید جاوید اقبال بخاری کا تبادلہ کرکے سیکرٹری زکوت و عشر تعینات جبکہ نائلہ باقر ڈپٹی کمشنر سرگودھا کو کمشنر سرگودھا کا اضافی چارج بھی دیدیا گیاہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here