پشاور زلمی اور ڈیرن سیمی نے ایک بار پھر سب کے دل جیت لیے، ڈیرن سیمی لاہور میں خوب انجوائے کرتے ہوئے

0

پاکستان سپر لیگ ملتوی ہونے کے بعد پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی نجی مصروفیات پر لاہور میں موجود ہیں اور اپنے دورے کو بھرپور طریقے سے انجوائے کررہے ہیں ۔۔ ڈیرن سیمی نے لاہور میں نوجوان کے ساتھ ٹیپ بال کرکٹ کھیلی ، نوجوان ڈیرن سیمی کو اچانک اپنے درمیان دیکھ کر حیران اور خوش ہوئے۔ ایک نوجوان کی بال کو بیمر قرار اور فری ہٹ کا اشارہ کرکے سیمی نے سب فیز کو محظوظ کیا۔
ڈیرن سیمی اور پشاور زلمی مینٹور ہاشم آملہ اور ٹیم کو پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے عشائیے پر مدعو کیا تو سیمی نے تک کباب خود بناکر موقع کو یادگار بنایا، ڈیرن سیمی جو ڈیرن سیمی خان کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں انہوں نے گزشتہ روز لاہور کے مقامی شاپنگ مال کا بھی دورہ کیا جہاں ورچول کرکٹ کھیلنے کے ساتھ فینز کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں اور ایم جی پاکستان کا بھی دورہ کیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here