پشاورزلمی کوسلواوورریٹ پرجرمانہ

0


کراچی:بدھ کونیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے 13ویں میچ میں کراچی کنگز کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث پشاورزلمی کے کھلاڑیوں پرمیچ فیس کا 10فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ۔

پشاور زلمی نے مقررہ وقت سے ایک اوور کم کیا لہٰذا پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ برائے کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کی شق 2.22 کے تحت پشاور زلمی پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

آن فیلڈامپائرز راشد ریاض اور شوزب رضا کے علاوہ تھرڈ امپائر احسن رضا نے سلو اوور ریٹ پر پشاور زلمی کو چارج کیا۔

پشاور زلمی کے کپتان شعیب ملک کی جانب سے اعتراف کرنے پرمیچ ریفری افتخار احمد نے ان پر جرمانہ عائد کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here