پاکستان ویل چیئر کرکٹ ایسوسی ایشن کی پاکستان چیمپئنز لیگ کا آغاز ہوگیا

0

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان ویل چیئر کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان چیمپئنز لیگ کا آغاز ہوگیا، ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔افتتاحی میچ میں کشمیر ٹائیگرز نے کراچی آرچرز کو شکست دیدی۔جبکہ دوسرے میچ میں کوئی گلیڈی ایٹرز نے پشاور لائنز کو شکست دیکر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔ایونٹ کے لیگ میچز ایل سی سی اے گرائونڈ پر کھیلے جا رہے ہیں، افتتاحی میچ میں کمشیر اور کراچی کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں، سابق کپتان سلیم ملک ایونٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے لاہور چیمبر کے صدر طاہر جاوید اور اداکار اسد بھنڈارا نے بھی بطور مہمانان خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔سابق کپتان سلیم ملک اور لاہور چیمبر کے سابق صدر طاہر جاوید ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویل چیئر کرکٹرز کا جذبہ دیدنی ہے اور یہ افراد اپنی جسمانی معذوری کو مجبوری بنانے کی بجائے کھیل کے میدان میں آکر صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ویل چیئر کرکٹ میں ورلڈ فاسٹس بائولر کا اعزاز حاصل کرنے والے بائولر محمد فیاض اور دیگر کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ کھیل کے میدان میں آکر ان جیسے افراد اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے ملک و قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں۔پاکستان ویل چیئر کرکٹ میں ایشین چیمپئن بننے کا حاصل کر چکا ہے اور کسی بھی غیر ملکی ایونٹ میں پاکستان نے ہمیشہ کامیابی سمیٹی ہے۔۔ویل چیئر کرکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر انہیں بھی مناسب سہولیات فراہم کی جائیں تو وہ دنیا میں ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here