پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچ کب ہوں گے :بڑی خبر سامنے آگئی

0

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کی تمام چھ فرنچائزز نے یکم جون سے شروع ہونے والے لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز کے لیے اپنی ریپلیسمنٹ پک جمع کروادی ہیں۔

جس کے مطابق پلاٹینم کٹیگری میں پک ہونے والے ویسٹ انڈیز کے اسٹار آلراؤنڈر آندرے رسل(کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)، نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل(کراچی کنگز) ، بنگلہ دیش کے اسٹار آلراؤنڈر شکیب الحسن (لاہور قلندرز) ، محمود اللہ ریاض(ملتان سلطانز) اور آسٹریلیا کے عثمان خواجہ(آسلام آباد یونائیٹڈ) کے علاوہ ڈائنمنڈ کٹیگری میں پک ہونے والے جنوبی افریقہ کے یانیمین ملان (اسلام آباد یونائیٹڈ)، ویسٹ انڈیز کے فابین آلین (پشاور زلمی) اور سری لنکا کے تھیسارا پریرا(کراچی کنگز) سمیت کرکٹ کی دنیا کی کئی نامور استارے لیگ کے بقیہ میچز میں اپنی متعلقہ فرنچائز کی نمائندگی کریں گے۔

پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز یکم سے بیس جون تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے، ایونٹ میں شریک ٹیموں کے چند کھلاڑیوں میں کوویڈ 19 کیسز سامنے آنے پر  لیگ کو 4 مارچ کو ملتوی کردیا گیا تھا، پی ایس ایل انتظامیہ اور تمام فرنچائزز کی نمائندگان پر مشتمل منگل کو منعقدہ ایک آن لائن کانفرنس کے دوران کْل 17 ریپلیسمنٹ پک لی گئیں۔

پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے سلور کٹیگری کے لیے اپنی پک نہیں لی، یہ تینوں فرنچائزز اس کٹیگری کے لیے اپنی پک کا استعمال ایونٹ سے قبل یا اس کے دوران کرسکتی ہیں۔

ریپلیسمنٹ پک کی پلاٹینم کٹیگری میں لاہور قلندرز: راشد خان کی جگہ شکیب الحسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: ٹام بنٹن کی جگہ آندرے رسل،کراچی کنگز : کولن انگرام کی جگہ مارٹن گپٹل۔اسلام آباد یونائیٹڈ: ایلکس ہیلز کی جگہ عثمان خواجہ ۔ملتان سلطانز: کرس لین کی جگہ محمود اللہ ریاض۔ ڈائمنڈ کٹیگری میں کراچی کنگز: محمد نبی کی جگہ تھیسارا پریرااسلام آباد یونائیٹڈ: لوئس گریگوری کی جگہ یانیمن ملان۔پشاور زلمی: مجیب الرحمٰن کی جگہ فابین آلینلاہور قلندرز: ڈیوڈے ویزے کی جگہ جیمز فالکنرکراچی کنگز: ڈین کرسٹن کی جگہ نجیب اللہ زاردان۔

گولڈ کٹیگری میں لاہور قلندرز: سمت پٹیل کی جگہ جو  برنز۔ پشاور زلمی: لیام لیونگ اسٹون کی جگہ رؤمان پاؤل،ملتان سلطانز:  جیمز ونس کی جگہ رحمٰن اللہ گورباز۔

سلورکٹیگری میں پشاور زلمی: ثاقب محمود کی جگہ فیڈل ایڈورڈز۔ ملتان سلطانز: ایڈم لیتھ کی جگہ جارج لینڈیکراچی کنگز: جو کلارک کی جگہ لیٹن داس، لاہور قلندرز: ٹام ایبل کی جگہ کیلم فریگیسن ،سپلیمنٹری کٹیگری: ملتان سلطانز: کارلوس بریتھ ویٹ کی جگہ اوبیڈ مکائے، لاہور قلندرز: جو ڈینلے کی جگہ سیکوگے پرسنا۔

دوسری جانب جن کھلاڑیوں نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کے پہلے مرحلے میں شرکت کی ہے اور وہ یکم جون سے  شروع ہونے والے لیگ کے دوسرے مرحلے کے لیے بھی دستیاب ہیں، ان میں اسلام آباد یونائیٹڈ: کولن منرو۔کراچی کنگز: چیڈوک والٹن ، نور احمدلاہور قلندرز: بین ڈنک، ملتان سلطانز: رائیلی روسو ، عمران طاہر (جزوی طور پر دستیاب ہیں) پشاور زلمی: ڈیوڈ ملر (جزوی طورپردستیاب ہیں)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: کیمرون ڈیلپورٹ ، قیس احمد ، فاف ڈو پلیسی دستیاب ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here