پاکستانی نیزہ بازٹیم کی بھارت میںں فتح،ورلڈ کپ چیممپیئن شپ کے لئے کوالیفائی کرلیا

0

لاہور: فاطمہ فرٹیلائزر نے بھارت میں سات رکنی پاکستانی نیزہ باز ٹیم کی کامیابی کا خیرمقدم کیا ہے۔ پاکستانی ٹیم نے حال ہی میں ایکویسٹرین ٹینٹ پیگنگ چیمپیئن شپ 2021 کے ورلڈ کپ کوالیفائرز میں شرکت کے لئے بھارت کا دورہ کیا جس کے لئے فاطمہ فرٹیلائزر کی جانب سے پاکستانی قومی ٹیم کو تعاون فراہم کیا گیا۔ یہ مقابلے بھارتی شہر گریٹر نوائیڈا میں 16 مارچ تا 18 مارچ کے درمیان منعقد ہوئے۔ پاکستانی ٹیم کے نیزہ بازوں نے انفرادی مقابلے میں گولڈ میڈل جبکہ ٹیم مقابلے میں سلور میڈل جیت کر بھارت میں فتح حاصل کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ اب تمام ٹیمیں حتمی نتائج کی منتظر ہیں کہ کن ٹیموں نے ورلڈ کپ چیممپیئن شپ کے لئے کامیابی سے کوالیفائی کرلیا ہے۔ یہ دونوں ممالک کے درمیان امن اور تعلقات کی بحالی کے لئے مختلف پہلوؤں سے بھی ایک قابل ذکر کامیابی ہے۔

فاطمہ فرٹیلائزر ایک طویل عرصے سے ایکویسٹرین فیڈریشن آف پاکستان کا پارٹنر ہے جو روایتی کھیلوں کی بحالی کے لئے معاونت فراہم کررہا ہے۔ اس کھیل کو پاکستان کے کسان طبقے میں انتہائی پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور اس طرح عالمی مقابلے میں بین الاقوامی اعزاز جیتنے سے پاکستان کے مثبت تاثر کو بھی فروغ ملتا ہے۔

اس تاریخ ساز کامیابی پر فاطمہ فرٹیلائزر کی نیشنل مارکیٹنگ منیجر رابیل سدوزئی نے کہا، “پاکستان کے دیہی طبقے میں نیزہ بازی کا کھیل بہت پسند کیا جاتا ہے اور ہمارا مشن یہ ہے کہ انکے ترجیحی کھیل کو فروغ دے کر پاکستانی کسانوں کا دل جیتا جائے۔ ایکویسٹرین فیڈریشن آف پاکستان کے ساتھ ہماری دیرینہ شراکت داری ہے اور ہم ملک میں مستحکم عزم کے ساتھ روایتی کھیلوں کی بحالی کے ذریعے عظمت رفتہ کو حال کا حصہ بنانے کے خواہاں ہیں اور بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کو نمایاں مقام پر دیکھنا چاہتے ہیں۔”

گھڑ سواری کے شعبے میں نیزہ بازی ایک روایتی کھیل ہے اور پاکستان میں کئی دہائیوں سے کھیلا جا رہا ہے۔ یہ کھیل بین الاقوامی طور پر دنیا کے بہت سارے ممالک میں کھیلا جاتا ہے، تاہم یہ کھیل دولت مشترکہ کے ممالک میں انتہائی مقبول ہے۔ ایکوسٹرین فیڈریشن آف پاکستان کے مطابق علاقائی موازنے کے مطابق پاکستان کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ نیزہ باز چیمپیئنز کی موجودگی کے ساتھ نمایاں مقام رکھتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here