ٹینی شیس پرائس میٹرڈاٹ پی کے پولو کپ 2021ء، باڑیزاور پرائس میٹر بلیک کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

0

لاہور (سپورٹس رپورٹر) جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیر اہتمام ٹینی شیس پرائس میٹرڈاٹ پی کے پولو کپ 2021ء  کے  پانچویں روز باڑیز  کی ٹیم نے میچ جیت کر فائنل کیلئے اور پرائس میٹر بلیک کی ٹیم نے سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جناح پولو اینڈ کنٹری کلب میں پرائس میٹر ڈاٹ پی کے پولو کپ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ گزشتہ روز دو اہم میچز ہوئے۔ اس موقع پرپرائس میٹر ڈاٹ پی کے سی ای او صوفی محمد عامر، ڈائریکٹرز فاروق امین صوفی، صوفی محمد ہارون، کلب کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) شعیب آفتاب، سیکرٹری میجر (ر) بابرمحبوب اعوان  اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزید خبریں: زخمی جویریہ خان جنوبی افریقہ کےخلاف ٹی ٹونٹی میچ نہیں کھیلیں گی

پہلے میچ میں ٹیم باڑیز نے زبردست مقابلے کے بعد ایف جی پولو /ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم کو 8-6 سے ہرا دیا۔ باڑیز کی طرف سے رولو ٹروٹز نے پانچ، حمزہ مواز خان نے تین گول سکور کیے جبکہ ایف جی پولو /ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے میر حذیفہ احمد نے دو، میاں عباس مختار، ثاقب خاکوانی اور رومیروزیولیٹا نے ایک ایک گول سکور کیا۔ دوسرے میچ میں پرائس میٹر ڈاٹ پی کے بلیک کی ٹیم نے ذکی فارمز کی ٹیم کو 7-3 سے ہرا دیا۔ پرائس میٹر ڈاٹ پی کے کی طرف سے ماریانو ریگل نے پانچ، بابر نسیم، صوفی محمد عامر نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ ذکی فارمز کی طرف سے دو گول ہینڈی کیپ ایڈوانٹج حاصل تھا جبکہ ایک گول آغا موسی نے سکور کیا۔ اس طرح مین فائنل پرائس میٹر ڈاٹ پی کے اور باڑیز میں اتوار کو جبکہ سب سڈری فائنل پلاٹینم ہومز اور پرائس میٹر ڈاٹ پی کے بلیک کے درمیان ہوگا۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here