نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کی تزین و آرائش کا فیصلہ

0

جدید طرز کی خوبصورت مسجد تعمیر کی جائے گی،، لبرٹی اور فیروز پور روڈ کے گیٹس پر کھیلوں سے متعلقہ مجسمے نصب کئے جائیں گے
ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کی زیرصدارت جمعہ کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان ودیگر افسران بھی شریک تھے،اجلاس میں نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کی تزین و آرائش کا فیصلہ کیا گیا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے اجلاس کو بتایا کہ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کو جدید شکل دی جارہی ہے اور جدیدطرز کی خوبصورت مسجد بھی تعمیر کی جائے گی، لبرٹی اور فیروز پور روڈ کے گیٹس پر کھیلوں سے متعلقہ مجسمے نصب کئے جائیں گے، فیرور پور روڈ کی سائیڈ کو بھی خوبصورت بنایا جائے گا، وہاں بیٹ، گیند، فٹ بال، ہاکی، سکواش ریکٹ ودیگر سامان بھی لگایاجائیگا،انہوں نے کہا کہ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کو عالمی معیار کے مطابق سپورٹس ایرینا میں تبدیل کیا جائے گا، نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں داخلے ہوتے ہوئے محسوس ہوگا کہ سپورٹس ایرینا میں داخل ہورہے ہیں،کمپلیکس میں واسا جدید سیوریج سسٹم بنائے گا جس کی فنڈنگ سپورٹس بورڈ پنجاب کریگا، ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان نے اجلاس کو بتایا کہ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں خوبصورت لائٹنگ کی جائیگی،نامور کھلاڑیوں کے پوٹریٹ لگائیں گے، پورے کمپلیکس میں بہترین ہارٹیکلچرکی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here