ماسٹر پینٹس جناح گولڈ کپ 2021ء میں دو میچز کھیلے گئے

0

لاہور (سپورٹس رپورٹر)جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیراہتمام پاکستان کے سب سے پہلے ماسٹر پینٹس جناح گولڈ کپ 2021ء  میں دو میچز کھیلے گئے جن میں ٹیم ماسٹر پینٹس اور ڈی ایس پولو /اے ایس سی کی ٹیمیں فاتح رہیں۔ اس موقع پر ہائی گول کے بہترین میچز دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی اچھی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر ماسٹر پینٹس کے ڈائریکٹرز صوفی محمد عامر، فاروق امین صوفی، صوفی محمد ہارون، صوفی محمدعزیر، صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) شعیب آفتاب، کلب سیکرٹری میجر (ر) بابر محبوب اعوان، غیرملکی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد اور غیرملکی امپائرز بھی موجود تھے۔پہلے میچ میں ٹیم ماسٹر پینٹس اور ری ماؤنٹس کے درمیان زبردست میچ ہوا کو 5-5 گول سے برابر ہوا مگر ماسٹر پینٹس کی ٹیم کو آدھے گول کا ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا جس پر ٹیم ماسٹر پینٹس نے یہ میچ 5.5-5 سے جیت لیا۔ ماسٹر پینٹس کی طرف سے مارکوس پنیلو نے تین، ممتاز عباس نیازی اور جان کروز لوساڈا نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ٹیم ری ماؤنٹس کی طرف سے اگناسیو نیگری نے چار جبکہ ویری انٹونیو نے ایک گول سکور کیا۔ دوسرے میچ میں ٹیم ڈی ایس پولو /اے ایس سی نے حسام علی حیدر کی شاندار کارکردگی کی بدولت نیوایج /رضویز کو 10-7.5 سے ہرا دیا۔ ڈی ایس پولو /اے ایس سی کی طرف سے حسام علی حیدر اور میکسویل کارلٹن نے پانچ پانچ گول سکور کیا۔ ٹیم نیوایج /رضویز کی طرف سے سلواڈور ایلاوا اور سلوڈور جورٹیجی نے تین تین جبکہ عدنان جلیل اعظم نے ایک گول سکور کیا۔ آج بروز بدھ دوپہر دو بجے ایف جی پولو کا مقابلہ بی این پولو سے جبکہ سہ پہر تین بجے ڈائمنڈ پینٹس کا مقابلہ ماسٹر پینٹس بلیک سے  جبکہ سہ پہر چار بجے ماسٹر پینٹس کا مقابلہ ٹیم رسالہ سے  سے ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here