لاہور قلندرکے ہاتھوں کراچی کنگز کو خوفناک شکست

0

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سکس کے 11 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر کراچی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔کراچی کے بلے بازوں نے اننگز کا آغاز محتاط انداز میں کیا  تاہم بابراعظم تیسرے اوور میں 5 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔37کے مجموعی اسکور پر جو کلارک کو حارث رؤوف نے رن آؤٹ کردیا، جب کہ اگلی ہی گیند پرکولنگ انگرام کو احمد دانیال نے صفر پر بولڈ کردیا۔اس موقع پر شرجیل خان نے اپنی جارحانہ اننگز کا سلسلہ جاری رکھا تاہم وہ بھی 113 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے، شرجیل نے 6 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 39 گیندوں پر 64 رنز بنائے۔

 محمد نبی نے بھی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 35 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز کھیلی اور حارث رؤوف کا شکار بنے۔کراچی کنگز نے 20 اوورز کے اختتام پر 9 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔لاہور کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ  احمد دانیال، حارث رؤوف، ڈیوڈ ویزے اور سمت پٹیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here