فردوس عاشق اعوان کا قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر کا دورہ،کرکٹ کھیلی

0

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز نے قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر بنا کر کرکٹ کےشیدائیوں کو منزل کا راستہ دکھا دیا ، خواتین کرکٹرز کے لیےبھی پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کرنا وقت کی ضرورت ہے

سی ای او لاہور قلندرزعاطف رانا کہتےہیں کہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق ایک جگہ پر سہولتیں مہیا کررہے ہیں ،وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا لاہورمیں قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر کا دورہ ،،جدید سہولتوں کا جائزہ لیا اور مکمل تیاری کے ساتھ کرکٹ کھیلی ،،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا اور ڈائریکٹر عاقب جاوید کونوجوانوں کوپلیٹ فارم مہیا کرنے پر مبارکباد دی،کہتی ہیں کہ ویمن پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام بھی شروع کریں حکومت تعاون کرے گی ۔۔لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے ویژن کے تحت ایک جگہ پر نوجوانوں کو سہولتیں مہیا کی ہیں ، اب خواتین کرکٹرز کے لیے بھی پروگرام شروع کریں گے ۔ عاقب جاوید نے کہا کہ نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم دیا ہے ۔۔۔ ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لڑکے لڑکیاں سنٹر آف ایکسیلنس آ کراپنا ٹیلنٹ نکھاریں ، نیوزی لینڈ ،انگلینڈ اور جنوبی افریقا جیسا معیار دیکھ کر خوشی ہوئی۔

Qalandars High performance

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here