شاہین آفریدی اور حارث رؤف قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں سہولیات کے معترف

0

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز شاہین آفریدی اور حارث رؤف قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں سہولیات کے معترف ہوگئے۔

لاہور قلندرز

فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی اورحارث رؤف نے قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا، سی او او ثمین رانا اورڈائریکٹر عاقب جاوید سے ملاقات کی، اس دوران انہیں قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر مکمل ہونے اور اس کی ورکنگ کے بارے میں بتایا گیا۔

فاسٹ بولرز نے قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کو عالمی معیار کا قرار دے دیا جب کہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے نوجوان کرکٹرز کو ٹپس بھی دیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here