سینٹرل پارک ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ ٹائیگرکرکٹ کلب نے جیت لی

0

ٹائیگرکرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 152رنز بنائے
 موج اسٹیٹ کرکٹ کلب131رنز بنا کرآوٹ ہو گئی، ٹائیگر کلب کے الفت رسول مین آ ف میچ قرا ر پائے

      سینٹرل پارک ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کے سلسلہ میں موج اسٹیٹ کرکٹ کلب اور ٹائیگرکرکٹ کلب کے درمیان میچ کھیلا گیا،ٹاس جیت کر ٹائیگرکرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 152رنز بنائے۔ کاشعف نے  ناٹ آٹ 53الفت رسول نے 30اور زوہیب امانت نے 18رنز بنائے۔ موج کرکٹ کلب کی طرف سے سیف رسول نے 2وکٹ حاصل کیے،جوابی اننگز میں موج اسٹیٹ کرکٹ کلب 19.5اوورز میں 131رنز بنا کرآٹ ہو گئی اور سیف رسول نے 37عثمان منظور نے 14،اور فاروق نے بھی 14رنز بنائے۔ٹائیگرکرکٹ کلب کی طرف سے الفت رسول نے 3,را خیام ، مامون ریاض اور شاہد علی 2,2وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ٹائیگرکلب 21رنز سے فتح یاب ہو کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔اس میچ کے مہمان خصوصی محمدحسنین تھے انہوں نے ٹائیگر کلب کے الفت رسول کو شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا۔میچ آفیشلز میں قیصر خان، قیصر وحید اور اظہر حسین شامل تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here