سابق سیکرٹری سپورٹس محمد ارشد بھٹی مرحوم کی برسی کے موقع پران کے ایصال ثواب کےلئے قرآن خوانی کا اہتمام

0

سابق سیکرٹری سپورٹس محمد ارشد بھٹی مرحوم کی برسی گزشتہ روز جمنازیم ہال میں منائی گئی اس موقع پر مرحوم کے درجات کی بلندی کےلئے قرآن خوانی ، ہدیہ نعت وقرآت بھی پیش کی گیں۔ تقریب میں ایڈمنسٹریٹر جمنازیم ہال غلام مصطفی شاہ ، انچارچ سوئمنگ پول عامرشاہ، ، کنسلٹنٹ ریونیواقبال شاہد، ڈپٹی ڈائریکٹرطارق وٹوو دیگر بھی شریک تھے۔ کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھ کر قرآن خوانی کی گئی اور ہدیہ نعت پڑھے گئے ، اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر جمنازیم ہال غلام مصطفی شاہ نے کہا ہے کہ سابق سیکرٹری سپورٹس محمد ارشد بھٹی ایماندار اورفرض شناس آفیسر تھے ، اﷲتعالیٰ ان کو جواررحمت میں جگہ عطاءکرے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here