جاوید میانداد نے ’ذہین‘ ڈی کک کو حق پر قرار دے دیا

0

لاہور (سپورٹس رپورٹر )کرکٹ لیجنڈ جاوید میانداد نے ’ذہین‘ ڈی کک کو حق پر قرار دے دیا جب کہ فخر زمان کے متنازع رن آوٹ پر سابق عظیم کرکٹر نے کہاکہ بیٹسمین کو اپنی وکٹ پہلی محبت کی طرح عزیز ہونی چاہیے۔دوسرے ون ڈے کے آخری اوور میں جنوبی افریقی وکٹ کیپر کوئنٹین ڈی کک نے جعلی فیلڈنگ سے پاکستانی اوپنر فخر زمان کو رن آوٹ کرانے کی راہ ہموار کردی تھی،وہ صرف 7 رنز کی کمی سے ون ڈے کرکٹ میں اپنی دوسری ڈبل سنچری مکمل نہیں کرپائے تھے، ڈی کک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے
خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں جاوید میانداد کہتے ہیں کوئی بھی کرکٹر کسی بھی قسم کی صورتحال میں اپنی نگاہیں گیند سے نہیں ہٹا سکتا، ا?پ کو اپنی وکٹ اتنی ہی عزیز ہونا چاہیے جتنا کسی مرد کو اپنی محبت ہوتی ہے، جب ا?پ ایسا کرتے ہیں تو پھر ایسے رن آوٹ نہیں ہوتے۔سابق کپتان نے کہاکہ سنا ہے پاکستانی ٹیم خود بھی حریف سائیڈ کی ا?نکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے ایسے حربے استعمال کرتی رہی ہے، انھوں نے کہا کہ ہم بھی ایسا کرتے تھے، میں خود یہ ظاہر کرتا تھا کہ جیسے گیند بولر اینڈ کی جانب پھینک رہا ہوں مگر اصل میں وکٹ کیپر کی جانب پھینک کر حریف پلیئر کو رن ا?و?ٹ کرنے کی کوشش کرتاا، اسے چالاکی سمجھنا چاہیے۔یاد رہے کہ دوسرے ون ڈے میں پاکستان ٹیم کو 17 رنز سے شکست ہوئی جس کی وجہ سے سیریز 1-1 سے برابر اور تیسرا میچ فیصلہ کن حیثیت اختیار کرگیا ہیے، پہلے میچ میں پاکستان ٹیم نے بابر اعظم کی سنچری سے بمشکل فتح حاصل پائی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here