بینک الفلاح نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2021: تیسرے دن ٹیم ری ماؤنٹس، بی این اور ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیمں فاتح رہیں

0

لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام بینک الفلاح نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2021ء کے تیسرے دن ٹیم ری ماؤنٹس، بی این اور ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیمں فاتح رہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے پولو ٹورنامنٹ کے دوسرے دن تماشائیوں کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھی۔ اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر عمر صادق، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران آغا مرتضیٰ علی خان، شاہ قبلائی عالم، آغا نجیب رضا اور سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل (ر) مدثر شریف اور دیگر بھی موجود تھے۔ تینوں میچ انتہائی دلچسپ رہے۔ پہلے میچ میں ٹیم ری ماؤنٹس نے فیورٹ باڑیز کو 7-6 ہرا دیا۔ ٹیم ری ماؤنٹس کی طرف سے اگناسیو نیگری نے پانچ، ویری انٹونیو اور عمران شاہد نے ایک ایک گول سکور کیا۔ دوسری طرف باڑیز کی طرف سے ارینسٹو ٹروٹز نے پانچ جبکہ حمزہ مواز خان نے ایک گول سکور کیا۔ ادھر دوسرے میچ میں ٹیم بی این پولو نے رسالہ کی ٹیم کو 6-2 سے ہرا دیا۔ بی این پولو کی طرف سے ٹی ٹو ماریو رئیوز نے تین، الوکیو سیلسٹنیو، راجہ میکائل سمیع اور بابر نسیم نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ٹیم رسالہ کی طرف ڈیلن روسٹیر اور عبدالرحمان منوں نے ایک ایک گول سکور کیا۔ تیسرے اور آخری میچ میں ڈائمنڈ پینٹس نے ماسٹر پینٹس بلیک کو 8-6 سے ہرا دیا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے راول لیپا سٹے نے چار، رومیرو زیولیٹا نے دو، ثاقب خان خاکوانی اور میر حذیفہ احمد نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ماسٹر پینٹس بلیک کی طرف سے متیاس وائل پیرز نے پانچ اور احمد علی ٹوانہ نے ایک گول سکور کیا۔آج بروز جمعرات نیشنل اوپن میں آرام کا دن ہے۔

بینک الفلاح نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here