بابائے سائیکلنگ سلیم بٹ کے 25ہزارسپورٹس بیجز کی نمائش

0

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) بابائے سائیکلنگ سلیم بٹ کی جانب سے دْنیا بھر کے ممالک سے جمع کئے جانے والے مختلف کھیلوں کے25 ہزار سپورٹس بیجز کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی ایونیو مال کے حال میں منعقد کی جانے والی سپورٹس بیجز کی نمائش ڈیفنس کا افتتاح سابق آئی جی اسلام آباد طاہر عالم نے کیا۔ اس موقع پر پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپئن ڈاکٹر طارق عزیز، اولمپک گولڈ میڈلسٹ دین محمد، بریگیڈئر بلال، ابرار چوہدری، ظفر صادق، ایڈیشنل سیکرٹری انصر پاشا، اشفاق جٹ، پروفیسر شرافت علی خان ، طارق بٹ، عزیز قریشی، اکبر علی خان اور کوکب اقبال بھی موجود تھے۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سابق صدر سلیم بٹ نے نیشنل گیمز ڈھاکہ  1964ء میں سپورٹس بیجز کو اکٹھا کرنے کا عزم کیا اور 55 سال میں 25 ہزار سپورٹس بیجز دْنیا بھر کے ممالک سے مختلف کھیلوں کے جمع کیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here