ایکوافیناعلامہ اقبال پولو کپ :دوسرے روز ماسٹر پینٹس، ماسٹر پینٹس بلیک اور بی این پولو کی ٹیمیں فاتح رہیں

0

لاہور (سپورٹس رپورٹر)  جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیراہتمام ایکوافیناعلامہ اقبال پولو کپ 2021ء سپانسرڈ بائی ایکوافینا  کے دوسرے دن تین دلچسپ میچز کھیلے گئے جن میں ماسٹر پینٹس، ماسٹر پینٹس بلیک اور بی این پولو کی ٹیمیں فاتح رہیں۔ تفصیلات کے مطابق جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیراہتمام ایکوافینا کے تعاون سے علامہ اقبال پولو کپ 2021ء میں دلچسپ میچز جاری تھے۔ اس موقع پر کلب کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) شعیب آفتاب، میجر (ر) بابر محبوب، تماشائیوں اور فیلیز کی اچھی تعداد موجود تھی۔ پہلے میچ میں ماسٹر پینٹس نے ٹیم باڑیز کو 11-6.5 سے ہرا دیا۔ ماسٹر پینٹس کی طرف سے مارکوس پنییلو نے  آٹھ  جبکہ جان کروز لوساڈا نے دو اور ممتاز عباس نیازی نے ایک گول سکور کیا۔ باڑیز کی طرف سے ارینسٹو ٹروز اور سنٹیاگو گومز نے تین تین گول سکور کیے جبکہ آدھا گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈانٹیج حاصل تھا۔دوسرے میچ میں ماسٹر پینٹس بلیک کی ٹیم نے ایف جی پولو کو 9-6.5 سے ہرا دیا۔ ماسٹر پینٹس بلیک کی طرف سے ماریانو ریگل  نے پانچ اور متیاس وائل پیراز نے چار گول سکور کیے جبکہ ایف جی پولو کی طرف سے فرانسسکو بینساڈون نے پانچ، میاں عباس مختار نے ایک گول سکور کیا۔ تیسرے میچ میں بی این پولو ٹیم نے ری ماؤنٹس کی ٹیم کو 7.5-7 سے ہرا دیا۔ بی این پولو ٹیم کو آدھے گول کا ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا جبکہ دیگر میں الوکیو سیلسٹیو نے چار گول، راجہ میکائل سمیع نے دو جبکہ ماریو رئیوز گنزو نے ایک گول سکو رکیا۔ ری ماؤنٹس کی طرف سے اگناسیو نیگری نے چھ، ایل ڈی عمران شاہد نے ایک گول سکور کیا۔ آج بروز جمعرات کو ہارنے والی ٹیموں کے درمیان دوپہر دوبجے پاکستان پارک میں میچ ہوگا۔

Master Paints

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here