این ڈی سی ٹیک  اور پی ٹی سی ایل کے مابین پاکستان میں پہلی مرتبہ کلائوڈ بینکنگ سروز کی فراہمی کیلئے تعاون کیلئے معاہدہ پر دستخط

0

اسلام آباد:  پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ  ( پی ٹی سی ایل )  نے پاکستان میں پہلی مرتبہ کلاوڈ پر بینکنگ کی خدمات کی فراہمی کے لئے  Temenos  (تیمونوس)کے علاقائی ایوارڈ یافتہ شراکت دار  NdcTech   ( این ڈی سی ٹیک )  کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے ۔ندیم خان، قائم مقام سی ای او اور گروپ چیف فنانشل آفیسر، پی ٹی سی ایل گروپ ،  ضرار ہشام خان ، چیف بزنس سروسز آفیسر،پی ٹی سی ایل،سعد مظفر وڑائچ، گروپ چیف ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن آفیسر  ( آپریشنز)، پی ٹی سی ایل اور عمارہ مسعو د، سی ای او اور صدر،  NdcTech  (این ڈی سی ٹیک)  اور دونوں کمپنیوں کے دیگر سینئر حکام نے منعقدہ دستخطی تقریب میں شرکت کی۔  اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے،  ندیم خان، قائم مقام سی ای او اورگروپ چیف فنانشل آفیسر، پی ٹی سی ایل گروپ نے کہا” مالیاتی شعبے کے ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے لئے بڑھتی ہوئی ضروریات کے مدنظراس شعبے کے لئے ملک میں کلاوڈ پر مبنی ہوسٹنگ کیلئے پی ٹی سی ایل ایک درست انتخاب ہے ۔ ہم کارپویٹس اور انٹرپرائزز کو پاکستان کے اندر ڈیٹا کو ہوسٹ کرنے کے لئے بھرپور صلاحیت کے ساتھ ایک جامع اور محفوظ سلوشن فراہم کررہے ہیں۔ یہ معاہدہ پی ٹی سی ایل اور  NdcTech  (این ڈی سی ٹیک)کو اس قابل بنائے گا کہ وہ بینکوں اور مالیاتی اداروں کو ملک کے اندر مالیاتی ڈیٹا کو اکٹھا کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ محفوظ کلاوڈ سلوشن تیار کرنے میں مشترکہ طو پر مدد فراہم کر سکیں گے۔”تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے اے پی اے سی اور مشرق وسطیٰ افریقہ  Temenos  (تیمونوس)  کے صدر، ژان پال مرجئی نے کہا” ہم این ڈی سی ٹیک اور پی ٹی سی ایل کے مابین اس شراکت کا خیر مقدم کرتے ہیں تاکہ پاکستان میں بینکوں کیلئے مقامی کلائوڈ ہوسٹنگ سلوشنزفراہم کیاجاسکے۔  Temenos  (تیمونوس)  سافٹ ویئر کلائوڈ نیٹو ہے اور ڈیجیٹل بینکنگ دور کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔  Temenos  (تیمونوس)   بینکوں کیلئے انتخابی پلیٹ فارم ہے جو انتہائی ہنر مند لاگت کے ماڈل بنانا چاہتا ہے تاکہ تیزی سے مارکیٹ تک رسائی حاصل کی جاسکے اور جدید ذاتی نوعیت کی مصنوعات کا آغاز کیا جاسکے۔”این ڈی سی ٹیک) کی سی ای اواورصدر عمارہ مسعو د نے کہا  ” یہ پی ٹی سی ایل کے ساتھ ہمارے لئے ایک اسٹریٹجک شراکت ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here