اتحاد پنجاب پولو کپ 2021ء کے دوسرے روز دو دلچسپ میچز کھیلے گئے

0

لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام اتحاد پنجاب پولو کپ 2021ء کے دوسرے روز دو دلچسپ میچز کھیلے گئے جن میں ٹیم بی این پولو اور ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیمیں فاتح رہیں۔دوسرے دن کے میچزدیکھنے کیلئے  تماشائیوں کی بڑی تعداد فیملیز کے ہمراہ میچز دیکھنے کیلئے موجود تھی۔ اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر عمر صادق، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران  آغا مرتضی علی خان،شاہ قبلائی عالم،فیروز گلزار، عثمان حئی،ثاقب خان خاکوانی، آغا نجیب رضا، سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل (ر) مدثر شریف اور غیرملکی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔پہلے میچ میں ٹیم بی این پولو نے ڈی ایس پولو /اے ایس سی ٹیم کو 9.5-4 سے ہرا دیا۔ ٹیم بی این پولو کی طرف سے سیلسٹینو الوکیو نے پانچ،راجہ میکائل سمیع نے تین، بابر نسیم نے ایک گول سکور کیا جبکہ آدھا گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ ڈی ایس پولو کی طرف سے حسام علی حیدر نے دو، میکس چارٹن اور دانیال شیخ نے ایک ایک گول سکور کیا۔

دوسرے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس نے کولونی /ایف جی پولو کو 7-4.5  سے ہرا دیا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے  راول لیپ لسیٹ  نے چار، رومیرو زیولیٹا، ثاقب خان خاکوانی اور میر حذیفہ احمد نے ایک ایک گول سکور کیا۔ دوسری  طرف  کولونی /ایف جی پولو کی طرف سے فرانسسکو بینساڈون نے دو جبکہ عامر رضا بہبودی نے ایک گول سکور کیا جبکہ ڈیڑھ گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔آج بروز جمعرات واحد گیم تین بجے نیوایج /جوبلی لائف کا مقابلہ ڈی ایس پولو /اے ایس سی سے ہوگا۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here