آؤٹ کلاس پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ 2021 عبدالرحمان نے اپنے نام کرلی

0

لاہور (سپورٹس رپورٹر)آؤٹ کلاس پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ 2021 عبدالرحمان نے مدمقابل کھلاڑی حاجرہ کو 0-6 سے شکست دے کر چیمپیئن شپ جیت لی ہے۔ اتوار کو پنجاب لان ٹینس کورٹ میں کھیلی جانیوالی چیمپیئن شپ کا فائنل میچ انتہائی دلچسپ رہا جبکہ کھلاڑیوں اور شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود رہی ۔ایچیسن کالج کے پرنسپل مائیکل تھامسن فائنل میچ کے مہمان خصوصی تھے جبکہ پنجاب لان ٹینس کے جنرل سیکرٹری ،تمغہ امتیازکے حامل اور عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی رشید ملک ،معروف ٹینس کھلاڑی اور فیملیز بھی اس موقع پر موجود تھیں ۔ ایچیسن کالج کے پرنسپل مائیکل تھامسن نے فاتح کھلاڑیوں کو ٹرافی اور شیلڈز سے نوازا اور ٹینس کے ٹیلنٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان پھرتیلے،باہمت، محنتی اور شاندار ٹینس کے کھلاڑیوں کا مستقبل روشن دکھائی دے رہا ہے ۔ انڈر 10 کیٹاگری کھلاڑی ٹرپل اے ایسوسی ایٹ عبدالرحمان نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی مد مقابل حریف حاجرہ کو اپنے مہارت سے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 0-6 سے شکست دیدی۔ چیمئن شپ کے اندر 14 کیٹاگری کے ایک اور ابھرتے ہوئےواپڈا کے کھلاڑی ابوبکر طلحہ نے ڈبل فائنل میں شاندار کوالیفائی بھی کرلیا ہے ۔ انڈر 14 کا سنگل فائنل ہانیہ منہاس نے اپنے مدمقابل مضبوط کھلاڑی اسد زمان کو 6-7 ،2-6 اور 8-10 سے شکست دے کر اپنے نام کیا ہے ۔ ہانیہ منہاس نے انڈر کا ٹائٹل بھی 0-4 اور 0-4 سے اپنے مدمقابل کھلاڑی امیر مزاری کو شکست دیکر اپنے نام کر لیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here