لاہور (سپورٹس رپورٹر)پنجاب ٹینس اکیڈمی باغ جناح میں ہش پپیز جونئیر نیشنل چیمپئین شپ 2021کا انعقاد 2مارچ سے6مارچ تک ہوگا، ملک بھر سے ٹینس کے کھلاڑی اس چیمپیئن شپ میں اپنی اپنی مہارت کے جوہر دکھائیں گے ۔ بوائز کھلاڑیوں میں انڈر18،گرلزانڈر18،بوائز،گرلزانڈر18ڈبل،بوائز گرلزانڈر14،بوائز گرلزانڈر14ڈبل،بوائز گرلزانڈر12،بوائز گرلزانڈر12ڈبل،بوائز گرلزانڈر10،بوائز گرلزانڈر10ڈبل،بوائز گرلزانڈر8،بوائز گرلزانڈر8ڈبل ،بوائز گرلزانڈر6اور بوائز گرلزانڈر6کیٹاگریزکے کھلاڑی شرکت کرینگے ۔
ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اور پنجاب لان ٹینس کے سیکرٹری رشید ملک کا کہنا ہے کہ ہش پپیز جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئین شپ میں گیارہ کیٹاگریز کے کھلاڑی شرکت کریں گے جو بہترین مہارت یافتہ اور حوصلہ مند ہیں ۔ ہش پپیز جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئین شپ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد دو مارچ بروز منگل تین بجے ہو گا جس کا افتتاح ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اور پنجاب لان ٹینس کے سیکرٹری رشید ملک(ستارہ امتیاز) کریں گے جبکہ چیمپئین شپ کے فائنل میچز 6فروری کو دوپہر دو بجے کھیلے جائیں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here