کور کمانڈر ڈائمنڈ پینٹس پولو کپ 2021ء ٹیم ایف جی پولو / ڈائمنڈ پینٹس نے جیت لیا

0

لاہور (سپورٹس رپورٹر) جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیراہتمام کور کمانڈر ڈائمنڈ پینٹس پولو کپ 2021ء ٹیم ایف جی پولو / ڈائمنڈ پینٹس نے جیت لیا۔ فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ٹیم باڑیز کو 7-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ادھر سب سڈری فائنل ٹیم ایچ این پولو نے جیت یا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائمنڈ پینٹس کے سپانسر کور کمانڈر پولو کپ 2021ء کا فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پرمہمان خصوصی کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز ہلال امتیاز ملٹری تھے۔ ان کے ساتھ جی او سی الیون ڈیو میجر جنرل محمد رضا ایزد، سی ای او ڈائمنڈ پینٹس میر شعیب احمد، ڈائریکٹر میر حذیفہ احمد، میر خزیمہ احمد، میر ثناء احمد، کلب کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) شعیب آفتاب، سیکرٹری میجر (ر) بابر محبوب اعوان اور سینئر پولو کھلاڑیوں ممبرز کی بڑی تعداد موجود تھی۔فائنل میچ بہت ہی زبردست رہا۔ ایف جی پولو /ڈائمنڈ پینٹس اور باڑیز کے درمیان زبردست فائنل میچ ہوا جو ایف جی پولو /ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم نے 7-3 سے جیتا۔ ایف جی پولو /ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے ثاقب خان خاکوانی نے شاندار کھیل پیش کیا اور چار خوبصورت گول سکور کیے جبکہ دیگر میں رومیر زیولیٹا نے دو اور میاں عباس مختار نے ایک گول سکور کیا۔ باڑیز کی طرف سے رولوٹروٹز نے دو جبکہ نفیس باڑی نے ایک گول سکور کیا۔ قبل ازیں سب سڈری فائنل میں ایچ این پولو ٹیم نے نیوایج کیبلزکو 8.5-4 سے ہرا دیا۔ ایچ این پولو کی طرف سے راجہ سمیع اللہ اور الوکیو سیلسٹینیو نے تین تین، راجہ میکائل سمیع اور حیدر نسیم نے ایک ایک گول سکور کیا۔ نیوایج کیبلز کی طرف سے تراب رضوی نے دو، المان جلیل اعظم اور مارکوس پنیلو نے ایک ایک گول سکور کیا۔ قبل ازیں لاہور گیریژن پولو اکیڈمی کی دوچھوٹے بچوں پر مشتمل ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ ہوا جو ٹیم وائٹ نے ٹیم ریڈ کو 5-0 سے ہرا کر جیت لیا۔ ٹیم وائٹ کی طرف سے محمد مطلوب ایزد نے چار گول سکور کیے۔ میچ سے قبل کلب کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) شعیب احمد نے کلب کے متعلق بتایا کہ 109 ایکٹر پر مشتمل سٹیٹ آف دی آرٹ کلب میں 224 انٹرنیشنل سٹینڈرڈز سٹیبلز، اڑھائی کلو میٹر واکنگ ٹریک، رائیڈنگ سکول، ارینا پولو کے ساتھ ساتھ جناح پولو اینڈ کنٹری کلب پاکستان کی بڑی پولو کی سہولت ہے۔ انہوں نے ڈائمنڈ پینٹس کے سی ای او میر شعیب احمد کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ٹورنامنٹ سپانسر کیا۔

کور کمانڈر ڈائمنڈ پینٹس پولو کپ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here