کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایڈیشن 2021 میں چیمپئن بننے کے لیے پرعزم

0

لاہور:سابقہ کارکردگی:دوہزار بیس: پانچویں پوزیشندوہزار انیس: چیمپئندوہزار اٹھارہ: چوتھی پوزیشن (ایلیمنٹر 1 میں شکست)دوہزار سترہ: رنرزاپدوہزار سولہ: رنرزاپ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ میں کامیاب ترین ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس نے ایونٹ کےابتدائی دوایڈیشنزمیں رنرزاپ رہنے کے بعد سال 2019 میں چمپئین بننے کا اعزاز حاصل کیا مگر ایڈیشن 2020 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل نہیں کرسکی تھی۔ یہ پہلا موقع تھا کہ جب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فینز، کوچز اور کھلاڑیوں کو شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑاتاہم بیس فرور ی سے شروع ہونے والے ایڈیشن 2021 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوہیڈ کوچ معین خان اور کپتان سرفراز احمد کی خدمات حاضر ہیں۔ معین خان نہ صرف ٹی ٹونٹی کرکٹ کو بخوبی سمجھتے ہیں بلکہ وہ اپنامفید تجربہ کھلاڑیوں کو منتقل کرنے کے بھی ماہر ہیں۔ وہ اپنے منصوبوں کی تکمیل میں بھی خاص عبور رکھتے ہیں۔ سرفراز احمد ٹی ٹونٹی کرکٹ فارمیٹ میں خود کو بہترین کپتان کے طور پر منوا چکے ہیں۔ بطور کپتان وہ اب تک 37 میں سے 29 میچزجیت چکے ہیں۔بیس فروری سے شروع ہونے والے ایونٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا سب سے اہم ہتھیار “یونیورس باس ” یعنی کرس گیل ثابت ہوں گے۔وہ کچھ میچز کے لیے فرنچائز کو دستیاب ہیں۔ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ان کا ایک اپنا اسٹائل ہے، وہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایسے تمام ریکارڈز بناچکے ہیں کہ جو کسی بھی بیٹسمین کی خواہش ہوگی، ان میں:سب سے زیادہ رنزبنانے کا ریکارڈ: 13584سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ:22 سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے کا ریکارڈ:85ٹی ٹونٹی کرکٹ میں انفرادی حیثیت میں سب سے زیادہ اسکور:175 رنز ناٹ آؤٹسب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ: 1001ایک میچ میں سب سے زیادہ چھکے:18یہ اعداد و شمار ثابت کرتے ہیں کہ وہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کے سب سے بہترین اور منجھے ہوئے کھلاڑی ہیں۔کرس گیل انگلش اوپنر ٹام بنٹن کے مؤثر پارٹنر ثابت ہوسکتے ہیں کیونکہ ٹام بنٹن بھی اننگز کے آغازمیں تیزی سے رنز بنانے کے طور پر جانے جاتے ہیں اور وہ حال ہی میں انگلینڈ، آسٹریلیا اور ٹی ٹین لیگ میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرچکے ہیں۔جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی جو لیگ کے گزشتہ ایڈیشن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ انہیں اس مرتبہ کرس گیل کے کور پلیئر کی حیثیت سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل مصروفیات کی وجہ سے کرس گیل کچھ وقت کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دستیاب نہیں ہوں گے۔معین خان کے بیٹے اعظم خان بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےلیے ایک آئیڈیل کرکٹر کی رکھتے ہیں، وہ وکٹوں کے آگے اور پیچھے دونوں جگہوں پر عمدہ کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔دیگر کھلاڑیوں میں جنوبی افریقہ کے کیمرون ڈیلپورٹ اور آسٹریلیا کے بین کٹنگ سب سے نمایاں ہیں۔بین کٹنگ نے تو گزشتہ ایڈیشن میں زبردست پاؤر ہٹنگ کرکے ثابت کیا تھا کہ وہ کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔آلراؤنڈر ز کی بات کی جائے توپاکستان کے محمد نواز اور انور علی بھی کسی سے پیچھے نہیں رہتے ،ان کھلاڑیوں کے بعد یہ وثوق سے کہا جاسکتا ہے کہ کوئٹہ کے پاس آخری اوورز کے لیے اچھی فائر پاؤر ہے۔علاوہ ازیں، کپتان سرفراز احمد بھی اسٹرائیک ریٹ کو بہتر بنانے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔ان تجربہ کار کھلاڑیوں کے علاوہ کوئٹہ کے اسکواڈ میں نوجوان کھلاڑی صائم ایوب بھی موجود ہے، جنہوں نے انڈر 16 اور انڈر 19 میں تیزرفتار بیٹنگ کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔بائیں ہاتھ کے اسپنر آرش خان بھی نپی تلی باؤلنگ کی اہلیت رکھتے ہیں۔فاسٹ باؤلنگ کے شعبے میں محمد حسنین نے گزشتہ ایڈیشن میں 15 وکٹیں حاصل کی تھیں ۔ اس مرتبہ ان کے پاس ڈیل اسٹین جیسے تجربہ کار فاسٹ باؤلر سے سیکھنے کا موقع موجود ہوگا۔ ان کے علاوہ سہیل خان، نسیم شاہ اور عثمان شنواری بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔اسپن باؤلنگ آلراؤنڈرمحمد نواز کو افغانستان کے قیس احمد اور حال ہی میں ڈیبیو کرنے والے لیگ اسپنر زاہد محمود کا ساتھ نصیب ہوگا۔اسکواڈ: سرفراز احمد (کپتان)، بین کٹنگ، محمد حسنین، محمد نواز، اعظم خان، نسیم شاہ، زاہد محمود، انور علی، کرس گیل، فاف ڈوپلیسی (کرس گیل کے متبادل)، ٹام بنٹن، عثمان شنواری، کیمرون ڈیلپورٹ، قیس احمد، عبدالناصر، صائم ایوب، آرش علی خان، ڈیل اسٹین اور عثمان شنواری۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here