وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے کھیل ملک عمر فاروق مہمان خصوصی ہونگے

ڈجکوٹ میں جدید سہولیات سے آراستہ سپورٹس جیمنزیم کا بھی افتتاح ہوگا
اس موقع پر ڈجکوٹ میں انٹرنیشنل کبڈی میلہ بھی سجے گاجس میں کبڈی کی بین الاقوامی ٹیمیں حصہ لیں گی
ڈجکوٹ کو انٹرنیشنل میعار کی سپورٹس سہولیات فراہم کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کے مشکور ہیں۔ ملک عمر فاروق
لاہور22 نومبر:……وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے کھیل و امور نوجوانان اوررکن صوبائی اسمبلی ملک عمر فاروق نے ڈجکوٹ کو انٹرنیشنل طرز کی جدید سپورٹس سہولیات فراہم کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 ایکڑ پر محیط تحصیل سپورٹس کمپلیکس ڈجکوٹ فیصل آباد کی عوام کیلئے حکومت کا بہترین تحفہ ہے۔ نوجوان نسل کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے کیلئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
اِن خیالات کااظہار انہوں نے تحصیل سپورٹس کمپلیکس ڈجکوٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب اور کبڈی میلہ کے انعقاد کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ 9 ایکڑ پر محیط جدید سہولیات سے آراستہ تحصیل سپورٹس کمپلیکس ڈجکوٹ کا سنگ بنیاد 24 نومبر کو رکھا جائے گا۔اس موقع پر وسیع و عریض سپورٹس جیمنزیم کا افتتاح بھی ہوگا جس میں کھیلوں کی مختلف سہولیات دستیاب ہوں گی۔ علاوہ ازیں اسی روز ڈجکوٹ میں انٹرنیشنل کبڈی میلہ بھی سجے گا جس میں کبڈی  کے بین الاقوامی شہرت یافتہ کھلاڑی اور ٹیمیں حصہ لیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here