لندن (سپورٹس ڈیسک)ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹس میں اگر رائل رمبل کو سب سے دلچسپ قرار دیا جائے تو غلط نہ ہوگا کیونکہ تیس ریسلرز کے درمیان ہونے والا مرکزی میچ میں ان افراد کو بھی دلچسپی ہوجاتی ہے جو اس کھیل کو کچھ زیادہ پسند نہیں کرتے۔اس سال ڈبلیو ڈبلیو ای کا سال کا پہلا بڑا ایونٹ ایک ایسے ریسلر کی رائل رمبل میچ میں فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جس کا تصور بھی کسی نے نہیں کیا تھا رائل رمبل مقابلے میں وہ ریسلر پہلے نمبر پر آئے اور آخر تک مقابلے میں رہ کر کامیابی حاصل کی اور وہ تھے ایج۔ریٹڈ آر سپر اسٹار کے نام سے مشہور ایج نے اپنے کیرئیر میں دوسری بار رائل رمبل کو جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here