ڈائریکٹرجنرل سپورٹس کی سہ ملکی ٹی 20بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھارت کو شکست دینے پرٹیم کو مبارک باد

0

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے بنگلہ دیش میں ہونےوالے سہ ملکی ٹی 20بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھارت کو شکست دینے پر قومی ٹیم کو مبارک باد دی ہے اپنے تہنیتی پیغام میں ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان نثار علی، ظفراقبال کی بیٹنگ اور ساجد نواز کی باو¿لنگ نے جیت میں اہم کردار ادا کیا ہے ، پوری ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے روایتی حریف بھارت کو شکست دی ہے قومی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے پوری قوم ان کی جیت پرخوش ہے میں قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو اس شاندار جیت پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور امید ہے کہ قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم آئندہ بھی اپنی کامیابیوں کا تسلسل برقراررکھے گی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here