پاکستان کرکٹ بورڈ انتظامیہ پھلوں کے بادشاہ آم کی مٹھاس کی سائنس کو سمجھتے ہوئے خواتین کرکٹرز کو ملکائیں بنانے کے لئے جت گئی ہے ۔ ہماری انتہائی قابل قدر پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ (جو انتہائی کم اور کسمپرسی کے حالات کی سی مراعات جو کہ تین سے چار کھلاڑیوں کی آمدن سے زائد بنتی ہے) نے ٹھنڈی مشینوں سے یخ بستہ کمروں میں بیٹھ کر ایسا شاندار اور موزوں فیصلہ کیا ہے کہ وہ 26خواتین کرکٹرز کا کیمپ ملتان میں آج سے شروع کراتے ہوئے انہیں دنیا کے کسی بھی مشکل ترین حالات سے نبرد آزما ہونے کے قابل بنائیں گے ۔ یقینا خواتین کرکٹرز کے کیمپ کے دوران یہ فیصلہ صادر کر نے والی انتظامیہ پاکستا ن سپر لیگ کے لئے انوظہبی کے سخت ترین موسم میں ٹھنڈے کمروں میں پریشانی کے عالم میں ہوں گے جبکہ تمام تر حالات کی خوشگواری کا احساس اور چلملاتی اور سخت دھوپ کی گرمی کا شاندار احساس تو نازک اندام حسینائیں لے سکیں گی جبکہ فیصلہ ساز معززین محرومین میں شامل ہوں گے۔خواتین کھلاڑیوں کو کیمپ کے انتہاءی شاندارحالات اورملتان کی گرمی انہیں دنیا کے تمام تر مشکل ترین حالات کے مقابلے میں ملکہ سا بنا دے گی ۔

female cricketer

حیرت ہے کہ اس خوبصورت اور انتہائی دلفریب موسم سے معزز اور معتبر فیصلہ ساز اعلی مگرغریب عہدیداران کیوں اس قدرتی چمتکار سے محروم ہوں گے !مگر آموں کے بادشاہ کے دلدادہ یہ معززین پھلوں کے بادشاہ کی مٹھاس کے پیچھے چھپے راز کو پاکر فوری طورپر خواتین کرکٹرز کو معمولی سے درجہ حرات جو کہ 43سے45ڈگری سینٹی گریڈ ہو گا جس سے بامشکل کھلے آسمان تلے پانی ابل سکے گا اور باہر پھرنے والے صرف ہسپتال کے بیڈ تک پہنچ سکیں گے اس میں خواتین کرکٹر ز کو کھلاتے ہوئے خود اس خوبصورت اور پر سکون موسم کا مزا اور دلفریب احساس نہیں لے سکیں ۔ آہ !

PCB

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here