کراچی:پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 میں شریک تمام کھلاڑیوں اور آفیشلزکو کورونا ویکسین لگانے کی پیشکش کرتا ہے۔

پی سی بی نےاپنی ڈیوٹی آف کیئر پالیسی کے یہ فیصلہ لیگ کے تمام شرکاءکی صحت اور حفاظت کے پیش نظر کیا ہے۔

ویکسین کی یہ ڈوز جمعرات کولگائی جائے گی تاہم یہ اختیار کھلاڑیوں اور آفیشلز کے پاس ہوگا کہ آیا وہ کورونا ویکسین لگواناچاہتے ہیں یا نہیں۔

پی سی بی گذشتہ چند عرصے سے قومی اور وفاقی حکومت کے عہدیداران سے رابطے میں تھا، جہاں انہیں قومی کرکٹ ٹیم کی بین الاقوامی مصروفیات اور ایچ بی ایل پی ایس ایل کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

وسیم خان، چیف ایگزیکٹو پی سی بی:

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کی صحت کو بہت سنجیدگی سے لیتا ہے، اپنی ڈیوٹی آف کیئر پالیسی کے تحت ہم نے کورونا ویکسین کا ایک حصہ حاصل کیا ہےجسے ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے بائیو سیکیور ببل میں موجود تمام افراد کولگانے کی پیشکش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے کورونا وائرس کی یہ ویکسین لگوانا لازمی قرارنہیں دیا گیا، ویکسین کی یہ ڈوز حکومتی پروٹوکولز کے عین مطابق کوالیفائیڈ ہیلتھ ورکرز کے ذریعے لگائی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here